راولپنڈی پولیس کافلیگ مارچ

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے شہر کی اہم سڑکوں پرفلیگ مارچ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر اور ایس پی سکیورٹی راجہ ناصر کی قیادت میں فلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔