پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کااثرنچلے طبقے پر پڑے گا،سکندرشیرپائو

17 جولائی ، 2024

پشاور( جنگ نیوز ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کی قوت خرید مکمل طور پر جواب دے جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے طبقے کے عوام پر پڑے گا ۔