تین سال سے تعینات کالج پرنسپلز کو تبدیل کر نے کا فیصلہ

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی(ناصر چشتی ، خصوصی نمائندہ) باوثوق ذرائع کے مطابق ایسے کالج پرنسپلز جن کی تعیناتی کو تین سال یا اس سے کچھ کم ہوئے ہیں کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔ البتہ ایسے خواتین و حضرات دوبارہ اسی سیٹ کے لئے درخواست دے سکیں گے ۔اس کے لئے بذریعہ سمری وزیر اعلی پنجاب سے منظوری حاصل کی گئی ہے۔ ادھر ذرائع کے مطابق 450 کے لگ بھگ پرنسپلز کی سیٹیں پہلے سے خالی پڑی ہیں مگر ایک مرتبہ سفارشات مکمل کر لینے کے باوجود حکومت کی تبدیلی کے ساتھ انہیں ختم کر دیا گیاتھا ۔ ذرائع کے مطابق مزید پرنسپلز کے فارغ کر دینے سے پورا انتظامی ڈھانچہ ایڈہاک ہوجائےگا ۔