شہری کی آنکھوں میں سفوف ڈال کرنقدی ،موبائل چھین لیا گیا

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایک عورت اور مرد شہری کی آنکھوں میں سفوف ڈال کرنقدی ،موبائل اور گھڑی چھین کرلے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کوتجمل ظہور نے بتایاکہ فضل ٹاؤن فیز2 میں گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا اسی دوران نامعلوم عورت نے مجھ سے مدد طلب کی۔ میں پیسے ٹوٹے نہ ہونے کی وجہ سے کریانہ کی د کان پر گیا ، واپس ب مڑا تو ایک آدمی آیا جس نے میری آنکھوں میں کوئی سفوف ڈالا جس سے میری آنکھوں سے پانی بہنے لگا اسی دوران وہ دونوں موبائل، 45سو روپے اور ایک مشین ٹاپ واچ چھین کر لے گئے۔