واقعہ کربلا معرکہ حق و باطل کی پہچان کرواتا ہے،راجہ ناصر عباس

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عاشورہ حریت و سرفرازی کی لازوال مثال ہے۔کربلا ایک کیفیت، جذبے، تحریک اور عزم کا نام ہے، ظلم و ناانصافی کے خلاف قیام عاشورائی سوچ کی اساس ہے۔ نویں محرم الحرام کے جلوس کے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں پوری انسانیت کیلئے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ واقعہ کربلا معرکہ حق و باطل کی پہچان کرواتا ہے۔