گھر سے زیورات،نقدی چوری

17 جولائی ، 2024

کلر سیداں(نمائندہ جنگ) گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چرا لی گئی ۔افتخار احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ رات کو کسی نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر الماری کا تالہ توڑ کر اس میں موجود طلائی زیورات اور پچاس ہزار روپے کی نقدی چرا لی ۔دریں اثناء باغ جمیری کے علاقے میں عبدالحمید نامی شخص کی قیمتی بکری چوری کر لی گئی۔ ایک اور واقعہ میں 21 سالہ بلال نامی نوجوان کو اغواء کر لیا گیا۔