پاکستان برطانیہ کا سرمایہ کاری، باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد( جنگ نیوز )برطانوی ہائی کمیشن کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی اور ڈپٹی ڈائریکٹر تجارت حامد کمال نےاسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے صدر ، سابق صدر اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات کی۔ملاقات کا مقصد پاکستان اور برطانیہ میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع تلاش کرنا تھا۔ اس موقع پر بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ تجارت اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔