بڈھ بیر ٗآئس کے نشئی کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ٗبیٹا بیٹی زخمی

17 جولائی ، 2024

پشاور( کرائم رپورٹر)تھانہ بڈھ بیرکی حدود ماشو خیلمیں آئس کے نشئی نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور جوان بیٹے اور بیٹی کو زخمی کردیا ٗمجروح سربند پولیس کو قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔مناہل دختر برکت نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ اس کا والد آئس کا نشہ کرتاہے اس کی والدہ کی اس کے ساتھ روزانہ آئس کے نشہ پر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے گزشتہ روز اسکے والد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے اس کی والدہ جاں بحق اور وہ اپنے جوان بھائی شاکر اللہ سمیت زخمی ہو گئی