ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، قمر السلام راجہ

17 جولائی ، 2024

کلر سیداں(نمائندہ جنگ)چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی انجینئر قمر السلام راجہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا جب ہماری قیادت نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور ریاست بچائو پالیسی اپناتے ہوئے اپنا سیاسی نقصان کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کو روکنے اور رول بیک کرنے کےلئے 2014کا دھرنا ہو یا ملکی اداروں پر 9 مئی کا حملہ سب کچھ عیاں ہو چکا ہے۔وقت آ گیا ہے کہ ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔