تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کردیا فوری واپس لینے کا مطالبہ

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ نااہل ، نالائق اور بے رحم مینڈیٹ چور حکومت تاریخ کیسب سے بڑی عوام دشمن سرکار بن کر سامنے آئی ہے، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے اور عوام کی آمدن اور قوت خرید بڑھانے کی بجائے تیل اور بجلی کو ریاستی بھتہ خوری کا کلیدی وسیلہ بنا دیا گیا ہے۔