بانی چیئرمین پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری خورشید برلاس کی ڈی جی بورڈ آف انوسٹمنٹ سے ملاقات

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس اور کنونیئر ایگزبیشن فہد برلاس نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقارعلی اور ڈائریکٹرعرفان اللہ خان سےملاقات کی۔چیئرمین خورشید برلاس نے بریفنگ میں بتایا کہ 11مئی 2024 کو پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس اینڈ سمارٹ ایکسپو کا شاندار آغاز کیا گیا ،جس کا افتتاح سعودی عرب میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کیا تھا ۔ کانفرنس میں 19ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ۔ اب پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام انشاء اللہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں دوسری پاکستان انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کا انعقاد 2نومبر 2024ء کو جدہ ہلٹن ہوٹل میں منعقد کی جارہی ہے۔