وکرم مشری بھارتی سیکرٹری خارجہ مقرر

17 جولائی ، 2024

لاہور(خالدمحمودخالد)چین میں سابق بھارتی سفیر وکرم مشری کو بھارت میں 35واں خارجہ سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ وکرم مشری کو چین کے امور کا ماہر تصور کیا جاتاہے اور ان حالات میں جب کہ چین کے ساتھ بھارتی تعلقات کشیدہ ہیں، وکرم مشری کی تعیناتی کو بے حد اہم قرار دیا جارہا ہے۔ وہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں جب کہ وزیراعظم آئی کے گجرال، ڈاکٹر من موہن سنگھ اور نریندر مودی کے پرایویٹ سیکرٹری بھی تعینات رہے ہیں۔