کراچی(نیوزڈیسک) بنگلا دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں کم از کم 5 طلبہ ہلاک ہوئے جبکہ 100کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا میں طلبہ کی جانب سے ملازمتوں کے کوٹے کی عارضی معطلی کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، طلبہ کے احتجاج کے دوران پُر تشدد واقعات کو روکنے کے لیے پولیس تعینات کرنی پڑی۔گزشتہ روز احتجاجی طلبہ اور وزیرِ اعظم کے حامی طلبہ ونگ میں جھڑپ ہوئی تھی، احتجاج کے دوران ریلوے ٹریکس اور بڑی شاہراہیں بلاک کر دی گئیں۔طلبہ نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بنگلا دیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے مطالبات ماننے سے انکار کے بعد مظاہروں میں شدت آئی ہے۔
اسلام آباد نائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں...
راولپنڈی معرکہ حق تقریبات کے لئے آج اسلام آباد کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی، 10مئی کو صبح 4 بجے سے...
اسلام آباد وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کی ھدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے...