امام حسین ؓنےناجائزحکمرانی کوماننے سے انکار کیا ،علامہ ساجد نقوی

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عاشورہ محرم الحرام 1446ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محسن انسانیتʼ نواسہ رسول ۖنے یزید کی ناجائز حکمرانی کوماننے سے انکار ، اسلامی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کی نفی پر مبنی جابرانہ نظام کو تسلیم نہ کرتے ہوئے غیر اسلامی کلچر اور تہذیب کویکسرٹھکرا یا اور اصلاح امت ، معروف (نیکی) کو پھیلانے اورمنکر (برائی) کومٹانے کے لیے مدینہ سے ہجرت اختیار کی اور اس کٹھن اورمشکل راستے میں جتنی بھی تکالیف وصعوبتیں پیش آئیں خندہ پیشانی سے برداشت کیں حتی کہ اعزّاواقربااورجانثاران کے ساتھ شہادت کی سعادت کو بھی قبول کرلیا۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ کربلا ایک کیفیتʼ جذبےʼ تحریک اور غیر متزلزل عزم کا استعارہ بن چکی ہے۔واقعہ کربلا میں اس قدر ہدایتʼ رہنمائی اور جاذبیت ہے کہ وہ ہر دور کے ہر انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔