اسلام آباد( نیوز رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا سے حق کیلئے ڈٹ جانے کادرس ملتاہے،سید نا امام حسین ؓ نے اسلام کی حفاظت کیلئے عزیمت کاراستہ اختیار کیاعلماء کرام معاشرے میں مذہبی رواداری اوربھائی چارے کو فروغ دیں،عصرحاضرمیں سوشل میڈیا کامثبت استعمال کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں محرم الحرام کی مناست سے منعقدہ پیغام حسین امن سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیاسیمینار میں ایس پی سول لائنز صاحبزادہ عبدالحنا ن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب سے صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمرحنفی،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،پروفیسر وارث علی شاہین،مفتی عمران حنفی،مولانا محمدعلی نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین،مفتی عبدالستار سعیدی سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا، صاحبزادہ عبدالحنا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن کے بغیر لوگ خوف و ہراس میں رہتے ہیں اور انکی زندگیوں پر مختلف خطرے موجود رہتے ہیں امن کے بغیر کوئی ملک ترقی کر سکتاہے نہ ہی انسانیت کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، امن کی ضرورت ہر معاشرتی اور سیاسی حالات میں ہوتی ہے اور اسے قائم رکھنے کیلئے سب کو کردار ادا کرناہوگا ۔
اسلام آباد ڈیوٹی جج اسلام آبادنے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک...
تاندلیانوالہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے تاکہ...
اسلام آباد وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں سری لنکا میں کئی...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔...
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے، پاؤر ڈویژن نے...
کراچیغزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے، لبنان پر حملے کیخلاف، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار...
بیجنگچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز...