اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں 9 ویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور عزاداروں کی حفاظت کیلئےسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے جلوس کےروٹ کا معائنہ بھی کیا مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا، منتظمین نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا ، وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آبادپولیس علی ناصررضوی اور چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں ،وزیر داخلہ نے مرکزی جلوس کے پورے روٹ کا فضائی معائنہ کیا اور ہدایات دیں، انہوں نے جلوس کے اختتام پذیر ہونے تک سکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی ، وزیرداخلہ نے یوم عاشور پر اسلام آباد، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ خصوصی سکیورٹی پلان پر من و عن عمل یقینی بنایا جائے، جلوسوں اور مجالس پر ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی عائد کی گئی ہے ، پولیس ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے چوکس ہیں ، مجالس اور جلوسوں کے روٹ کی چھتوں پر سنائپر تعینات ہیں ، وفاق صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے امن عامہ سے متعلق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ضروریات کو پورا کیا ہے، وفاقی وزیر نے بارشوں کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کیلئے متبادل پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کی ، محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
اسلام آباد ڈیوٹی جج اسلام آبادنے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک...
تاندلیانوالہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے تاکہ...
اسلام آباد وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں سری لنکا میں کئی...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔...
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے، پاؤر ڈویژن نے...
کراچیغزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے، لبنان پر حملے کیخلاف، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار...
بیجنگچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز...