سیالکوٹ،لاہور(نمائندہ جنگ،ٹی وی رپورٹ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیصلے میں پی ٹی آئی کو وہ کچھ دیا گیا جو انہوں نے مانگا نہیں، ایک جائیگا،کوئی ادارہ پاکستان کی سالمیت سے ماورا نہیں، عدالتیں اپنا احترام کروائیں، ایسے فیصلے دیں جو سیاسی نہ ہوں،پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کرینگے، گز شتہ روز سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیا 26لاکھ کیسز کا فیصلہ نہ کرنا توہین نہیں،خلاف آئین فیصلہ پر کبھی تو ہین عدالت لگی؟ بھٹو کو پھانسی لگانے والے ججوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کریں، دہشت گردی سب سے زیادہ کے پی میں ہورہی ہے اور کے پی حکومت آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہی نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پاکستان عارف علوی،قاسم سوری اور بانی پی ٹی آئی کے آئین توڑا ہے آئین کی خلاف ورزی جو بھی کرے اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے توہین عدالت جب بھی لگی سیاست دانوں پر لگی سیاست دانوں کو اتنا کمزور نہ سمجھا جائے، ہمارا نظام 9 مئی کے ملزمان کا دفاع کر رہا ہے جو سائل ہی نہیں تھا اسکے حق میں فیصلہ دیا گیا 9 مئی کو شہدا کی توہین کی گئی، تحریک انصاف ملکی سالمیت کے خلاف جارہی ہے، یہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو ملک نہیں معاملہ ہمارے اقتدار کا نہیں پاکستان کے وجود کا ہے ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے موقف کی تائید کرتا ہے ملک اداروں کے ساتھ ٹکراو کا متحمل نہیں ہوسکتا،آئین پاکستان تمام اداروں کی حددو اور اختیار متعین کرتا ہے،نواز شریف کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اس کے پورے خاندان کو قید کر دیا گیا۔وزیر دفاع نے بتایا کہ جب عدم اعتماد کی تحریک ہوئی تو جس طرح انہوں نے ایوان کو تحلیل کیا تو ان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے اور کارروائی ضرور ہونی چاہیے، کوئی ادارہ پاکستان کی سالمیت سے ماورا نہیں ، یہ بیرونی طاقتوں کے پاس جاکر آمادہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف بات کریں، سب سے بڑا ہتھیار جو ہے توہین عدالت کا وہ جب بھی لگا سیاستدانوں پر ہی لگا ہے، عدالت میں کوئی اونچا بھی بول دے تو توہین عدالت ہوجاتا ہے، تمام آئینی ادارے تحفظ کے مستحق ہیں ،انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کے گھر، مجسموں، بیس پر حملہ کردیں تو جرم نہیں لیکن عدالت کی امانت پر حملہ کریں تو توہین عدالت، میں عدالت کا احترام کرتا ہوں مگر عدالتوں پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنا احترام کروائیں۔
اسلام آباد ڈیوٹی جج اسلام آبادنے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک...
تاندلیانوالہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے تاکہ...
اسلام آباد وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں سری لنکا میں کئی...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔...
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے، پاؤر ڈویژن نے...
کراچیغزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے، لبنان پر حملے کیخلاف، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار...
بیجنگچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز...