راولپنڈی(اے پی پی)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی ‘ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہری شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اور 16جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیری شاموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت پانچ شہری شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں دو بچے اور ایک چوکیدار بھی شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دیہی مرکز صحت میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا جس کے نتیجہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تاہم اس دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقہ میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی اور اس کے خاتمہ کیلئے کارروائی جاری ہے۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...