راولپنڈی(اے پی پی)بنوں چھاؤنی پر دہشتگرد حملے میں8سکیورٹی اہلکارشہید ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرودں کی چھاؤنی میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی اور تمام 10 دہشتگرد وں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کام کرتا ہے‘پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔آئی ایس پی آرکے مطابق 15جولائی کی صبح 10دہشت گردوں پر مشتمل ایک گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا، چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی۔ خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں دھرتی کے 8 بہادر بیٹے شہید ہوگئے۔ شہدا میں نائب صوبیدار محمد شہزاد‘ حوالدار ضلال حسین ‘ حوالدار شہزاد احمد ‘سپاہی اشفاق حسین خان‘سپاہی سبحان مجید ‘ سپاہی امتیاز خان ‘سپاہی ارسلان اسلم اورایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں ۔دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے، جو افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
اسلام آبادقومی بچت نے پرائز بانڈ کی رقم اور قومی بچت کی سکیمو ں کے منافع پر نظر ثانی شدہ ودہولڈنگ ٹیکس ریٹ...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر سیکریٹریٹ...
لاہور صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جسکے پیش نظر گورنر ہائوس میں...
پشاور خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اوراقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ , اجلاس نہ بلوانے کا...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد گریڈ 18 کے...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر...
اسلام آباد حکومت نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کا واجب الادا500ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے چار سال قبل ادا کردیا...
ملتان ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، ضلع ملتان میں مختلف امام...