لاہور،ملتان (خبر نگار،سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں یوم عاشور دس محرم الحرام آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ،تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے ، مجالس عزا برپا ہوں گی جس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا ذکر کیا جائے گا ، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم عاشور پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ،پنجاب کے حساس شہروں اور لاہور کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس جزوی معطل رکھی جائے گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی ۔ملتان سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے جس میں شریک عزادار ماتم اور زنجیر زنی کریں گے ،مجالس میں علماء وذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالیں گے ۔ضلع ملتان میں 114 ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے اور 144 مجالس عزا برپا ہوں گی، پاک گیٹ، حرم گیٹ، امام بارگاہ لال کرتی کینٹ، سورج میانی، اندرون بوہڑ گیٹ میں امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز، مظفر آباد کے علاقوں اور دیگر مقامات سے بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ شہر کے مختلف مقامات پر مستورات کے گھڑی گھڑولی کے جلوس بھی نکالے جائیں گے مختلف علاقوں سے تعزیوں کےجلوس بھی برآمد ہوں گے ، ان میں برصغیر کے تاریخی تعزیے استاد، شاگر د ،عبداللہ والا سمیت درجنوں تعزیے شامل ہیں ، ملتان میں 113 سے زائد تعزیئے برآمد ہوتے ہیں جن میں سے 89 تعزیئے اہل سنت کے مسلک احباب نکالتے ہیں ۔دولت گیٹ چوک پر تلواروں جبکہ امام بارگاہ تلوار شاہ باوا صفراء روڈ پر آگ کا ماتم کیا جائے گا۔ 21 ماتمی جلوسوں اور 38 مجالس عزاء کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جلوسوں میں 88 لائسنسی جبکہ 26 روائتی جلوس شامل ہوں گے۔ آج ملتان میں ماتمی جلوسوں کی دو بڑی صف بندیاں ترتیب دی جائیں گی۔ سب سے بڑی صف بندی پاک گیٹ اور حرم گیٹ کے درمیان ترتیب دی جائے گی، استاد والا، شاگرد والا، واحد بخش والا، سلطان والا، درکھاناں والا، روشن شاہ والا، کمنگراں والا، ملک اصغر والا، اللہ داد والا، جان محمد والا نمبر 1، جان محمد والا نمبر 2، امیر شاہ والا، عظیم شاہ والا، رمضان شاہ والا، پیر عنائت ولائت شاہ والا، شاہ اسلام والا اور تعزیہ سلیم الدین والا کے جلوس اس صف بندی کا حصہ ہوں گے۔ پہلی بڑی صف بندی میں شامل جلوس شاہ رسال اور درگاہ بی بی پاک دامنؒ پر اختتام پذیر ہوں گے۔ ملتان کی دوسری بڑی صف بندی چوک دولت گیٹ پر ترتیب دی جائے گی جس میں کوڑے شاہ والا، فیض بخش والا، کاشی گراں والا اور لعل شاہ والا کے تعزیوں کے جلوس شامل ہوں گے۔ اس صف بندی کے جلوس کربلاء دربار شاہ شمسؒ پر اختتام پذیر ہوں گے۔ امام بارگاہ لال کرتی کینٹ سے بھی بڑا جلوس برآمد کیا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں صدر بازار، بومن جی چوک سے ہوتا ہوا واپس آستانہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ سوتری وٹ سے بھی جلوس برآمد کیا جائے گا جو چوک فوارہ، قدیر آباد، کچہری چوک ایم ڈی اے چوک سے ہوتا ہوا سورج میانی میں اختتام پذیر ہو گا۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...