لاہور (خصوصی نمائندہ،خبرنگار) ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک دیدیا اور وزرا ء کرام کو مختلف ڈویژن اور اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے9 ویں اور10 ویں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دیاہے اور ہدایت کی ہے کہ عزاداروں کے لئے سبیل اور لنگر کے لئے بھر پور معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار یقینی بنائیں۔ مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر شہر میں پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک اور مستعد رہیں۔ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر تعینات نفری کی مانیٹرنگ بھی ناگزیر امر ہے۔ شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے، امن و امان کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بھر صوبے بھر میں عزاداروں کے لئے سبیلیں،کھانے اور جلوس کے لئے لنگر کا بڑے پیمانے پر اہتمام اہتمام کیاگیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے دیگر اداروں کے اشتراک سے سبیلیں لگانے کے انتظامات رات گئے مکمل کر لئے تھے۔ ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے عزاداروں کی تواضع کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ کھانے کے پیکٹ اور مشروبات جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیے گئے،جلوسوں میں شریک خواتین، بزرگوں اور بچوں کی خدمت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ایمبولینس اور طبی عملہ بھی عزاداروں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے متحرک رہا۔ جلوسوں میں شریک عوام نے خصوصی انتظام پر وزیراعلی پنجاب کو سراہا ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی،جس میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں گفتگو کی گئی اورعوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا ،وزیراعلی نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے، سعید اکبر خان نوانی نے کہاکہ پنجاب حکومت کی 4ماہ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...