کراچی(نیوزڈیسک) بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا سابق چپڑاسی کروڑ پتی نکلا۔ چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چار سو کروڑ روپے برآمد ہوئے۔اس انکشاف کے بعد مرکزی بینک نے شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، اس کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے۔ لہٰذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔ وزیراعظم کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جہانگیر عالم انکے گھر میں کام کرتا تھا، وہ چپڑاسی تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...