لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے 9 مئی جناح ہاؤس جلائو گھیرائو سمیت 11 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا، تفتیشی نے وائس میچنگ ٹیسٹ، پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے حاضری لگائی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے نو مئی کے سارے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے نہیں لائی گئیں، جب مجھ پر فائرنگ ہوئی تو وہ آرمی آفیشل کے خلاف ایف آئی آر کرانا چاہتے تھے لیکن بات نہیں سنی گئی،بانی پی ٹی آئی نے کہا جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو معافی کیوں مانگوں؟ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں کی مخالفت کی، حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر جدید ڈیوائسز کے زریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے، پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وائس میچنگ ٹیسٹ سمیت دیگر تفتیش کرنی ہے، انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیئے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے زریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...