کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔ جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی۔ تاہم جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔ سپریم کورٹ میں 4ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ پاکستان کا ایڈہاک جج بننے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں فلاحی کاموں میں مصروف ہوں، موجودہ حالات میں یہ ذمےداری قبول نہیں کرسکتا۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نےجوڈیشل کمیشن چیئرمین و چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں لکھا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کر کے جو عزت بخشی گئی اس کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں ۔ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے کہا کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔ زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کے تقرری کے لیے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔
کراچی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ایف آئی اے سمیت وفاقی اداروں میں سخت تشویش اور پریشانی کی صورتحال ‘فیصلے...
اسلام آ باد پانچ ہفتے گزرنے کے باوجود سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا جس کی...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئیں، 1281 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں...
اسلام آباد )سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے سپریم کورٹ کے احکاما ت کے مطابق ٹرسٹ جائیدادوں کا...
اسلام آباد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی اراضی الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر...
اسلام آباد اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے، 13 افسران نے نئے عہدے سنبھال لیے وفاقی بورڈ آف ریونیو ، حکومت...
راولپنڈیپاکستان میں مختلف معذوریوں کا شکار افراد کی تعدادسات لاکھ 24ہزار767ہے۔ پنجاب میں3 لاکھ 81 ہزار 558، حکومت...
اسلام آباد نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب بات بہت آگے نکل چکی ہے‘ آپ سندھ سے پانی...