خیرپور،کراچی، اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تمام بیانات کو رہنمائوں کی ذاتی رائے قرار بدیتے ہوئے کہا کہ بیانات پارٹی پالیسی نہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ قیادت مشاورت کے بعد رائے دیگی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کردار افسوسناک ہے، اگر وہ سیاسی جماعت بن کر چلے تو پابندی کے حق میں نہیں ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ پابندی کے حوالے سے فیصلے سے قبل حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، شیری رحمن نے کہا کہ پابندی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ٹوئٹ ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمے دار وہ خود ہے۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا جو کردار رہا ہے افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ سیاسی نہیں تھا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے سے گریز کرے۔ ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتاہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہم حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کرینگے، اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا...
اسلام آباد ملک بھر کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2025میں ٹیکس ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے نظر...
اسلام آ باد ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی۔فی کلوچینی ڈبل سنچری تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نےقتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی اور چاروں صوبائی پولیس سربراہان کو...
دبئی امریکا نے جنگ میں استعمال ہونے والے ڈرون کی دنیا میں غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنا...
اسلام آبادپی آئی اے کی نجکاری کا عمل اڑان بھرنے کو تیار ہے اور یوں پاکستان اپنی خسارے میں چلنے والی قومی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے 165 افسران پر مشتمل عبوری سینیارٹی لسٹ...