اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) آرٹیکل 182 میں تقرر کا طریق کار موجود، جوڈیشل کمیشن کی مشاورت، صدر کی منظوری ضروری ہے ایڈہاک جج کو سپریم کورٹ کے ریگولر جج کے مساوی اختیارات اور اختیار سماعت حاصل ہو گا سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہنگامی بنیاد پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی خالی چار ججز کی نشستوں کو پر کرنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 122 کے تحت اقدامات کا جو آغاز کیا ہے اس کے بارے میں بعض حلقوں اور ایک جماعت کی قیادت نے جمہوریت اور عدلیہ کے خلاف سازش کا رنگ دینا شروع کر دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 182 میں ججوں کا وقتی طور پر بغرض خاص تقرر کا پورا طریق کار دیا گیا ہے جو یہ ہے ’’اگر کسی وقت عدالت عظمیٰ کے ججوں کا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اس عدالت کا کوئی اجلاس منعقد کرنا یا جاری رکھنا ممکن نہ رہے یا کسی دوسری وجہ سے یہ ضروری ہو کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد میں عارضی طور پر اضافہ کیا جائے جو چیف جسٹس پاکستان جوڈیشل کمیشن کی مشاورت سے جیسے کہ آرٹیکل 75 کی شق (2) میں فراہم کیا گیا ہے تحریری طور پر (الف) صدر کی منظوری سے کسی ایسے شخص کو جو اس عدالت کے جج کے عہدے پر فائز رہا ہو اور اس کے مذکورہ عہدہ چھوڑنے کے بعد سے تین سال کا عرصہ نہ گزرا ہو درخواست کر سکے گا‘ یا (ب) صدر کی منظوری سے اور کسی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کی رضا مندی سے اس عدالت کے کسی ایسے جج کو جو عدالت عظمیٰ کا جج مقرر کئے جانے کا اہل ہو۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...