لاہور ( خبر نگار ) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے981 ویں سالانہ غسل کی تقریبات کا آغاز انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ہوا۔ غسل کی تقریب میں نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور بلال یاسین، اعلیٰ حکومتی شخصیات، علمائے کرام، مشائخ عظام اور زائرین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔داتا دربار کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ غسل کی رسم ظہر کی نماز کے بعد شروع ہوئی۔غسل کی تقریب میں سب سے پہلے دربار کے اندرون اور بیرونی حصے کو گلاب کی پتیاں اور عطر سے معطر کیا گیا۔ بعد ازاں داتا دربار کے گنبد اور چار دیواری کو خصوصی پانی سے غسل دیا گیا۔ مزار مبارک کو 400 من عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔اس دوران دربار کی فضا میں درود و سلام اور نعتیہ کلام گونجتے رہے۔شرکاء نے دربار کے غسل کے دوران اپنے اپنے انداز میں عقیدت کا اظہار کیا اور دعائیں مانگیں۔اسحاق ڈار کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے مزار مبارک کی توسیع بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مزار کے گرد ٹریفک کنٹرول، غلام گردش کی توسیع اور داتا گنج بخش کے مزار میں توسیعی منصوبوں پر کام ایک سال کے قریب عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ بعد ازاں اسحاق ڈار نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو حکام کو منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...