ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن یاد گار حسینی ممتاز آباد کے زیر اہتمام گزشتہ روز 9 محرم الحرام کو جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا علم و ذوالجناح کا جلو س ا مام بار گاہ ممتاز آباد ملتان سے برآمدہوا، جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، عزاداران نے جگہ جگہ ماتم داری ،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی،مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہے ، بعد ازاں جلوس اپنے مقررہ راستوں قدیمی گراؤنڈ سے ہوتا ہوا 4 بجے امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا ، جلوس سے قبل مجلس عزا ءہوئی ،جس میں علماء وذاکرین نے مصائب بیان کئے، اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ، جبکہ انجمن یاد گار حسینی ممتاز آباد کے رضاکار اپنے طور پر اس سال بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے ، زخمی عزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ، دریں اثناء گزشتہ روز 9محرم الحرام کو ملتان میں 82جلوس برآمد ہوئے اور 185مجالس عزا ہوئیں ،جلوس کے راستوں پر پانی ،دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ نذر ونیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ مرکزی جلوس ممتاز آباد کی طرف آنے والے تمام راستوں کو مکمل سیل رکھا گیا اور ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی جاری رکھی۔تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سینئر نائب صدر پنجاب و ممبران کمیٹی سید قمر حسنین نقوی،صدر علی منظر زیدی، جنرل سیکرٹری سید آفتاب حیدر نقوی، لائسنسدارسید حر گردیز ی،سید انیس حیدر نقوی اور دیگر جلوس کے ہمراہ رہے ۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...