ٹاپ بیورو کریسی ،وفاقی سیکر ٹری کے کتنے عہدے خالی ؟کتنے جو نیئرافسر تعینات ؟

17 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ترقی کا عمل التواء کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹاپ بیورو کریسی ایڈ ہاک ازم کا شکار ہو گئی ہے ۔ گریڈ22کے افسر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی سیکر ٹری کی گریڈ22کی کئی پوسٹوں پر گریڈ 21کے افسران تعینات ہیں ۔ دو ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل اور ایک سینئر کنسلٹنٹ بھی سیکر ٹر ی کے عہدے پر تعینات ہیں ،مارچ 2023کے بعد گریڈ بائیس میں ترقی کیلئے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہی نہیں بلایاگیا۔