آج سے 20جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

17 جولائی ، 2024

لاہور(صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں آج (بدھ ) سے 20جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواگہں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔(آج)17سے 19جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ (آج) 10محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے۔