ملواکی (صباح نیوز)ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل پنسلوینیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی پہنچے، جہاں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سابق امریکی صدر نے شرکاء کے سامنے مکا لہرایا اور اپنے حامیوں سے کھڑے ہو کر داد وصول کی، ٹرمپ کے پہنچنے پر شرکا نے امریکا امریکا کے نعرے لگائے۔ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، وہ مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، 2020 میں انہیں ریپبلکن پارٹی نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا مگر وہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ ری پبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا، سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے، وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مخالف رہے ہیں۔ 2400 سے زائد ریپبلکن نمائندوں سے بھرے کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وی آئی پی باکس میں اپنے نامزد کردہ نائب جے ڈی وینس کے ساتھ نشست لی، اس دوران ہاؤس ریپبلکن بائرن ڈونلڈز اور ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...