راولپنڈی(اے پی پی)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی ‘ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہری شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیری شاموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت پانچ شہری شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں دو بچے اور ایک چوکیدار بھی شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دیہی مرکز صحت میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا جس کے نتیجہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تاہم اس دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقہ میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی اور اس کے خاتمہ کیلئے کارروائی جاری ہے۔
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس میں گرفتاریوں کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چاپلوس ، چمچہ نہ ہی کسی کا غلام ہوں ، ہم...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں 8اور سینٹ میں5ارکان کے ووٹوں کی طاقت سے حالیہ دنوں میں قومی سیاست کی توجہ کا مرکز...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آ باد وفاقی دار الحکومت اسلام آ باد کی سیا ست میں اہم پیش رفت ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے...
کراچیاسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا جس میں شرح سود میں غیر معمولی کمی کا امکان ہے ‘مالیاتی ماہرین...
رحیم یار خان ،کوٹ سمابہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج 12 ستمبر کو ہو گی جس میں...