راولپنڈی(اے پی پی)بنوں چھاؤنی پر دہشت گرد حملے میں8سکیورٹی اہلکارشہید ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرودں کی چھاؤنی میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی اور تمام 10 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کام کرتا ہے‘پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔آئی ایس پی آرکے مطابق 15جولائی کی صبح 10دہشت گردوں پر مشتمل ایک گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا، چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی۔ خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں دھرتی کے 8 بہادر بیٹے شہید ہوگئے۔ شہدا میں نائب صوبیدار محمد شہزاد‘ حوالدار ضلال حسین ‘ حوالدار شہزاد احمد ‘سپاہی اشفاق حسین خان‘سپاہی سبحان مجید ‘ سپاہی امتیاز خان ‘سپاہی ارسلان اسلم اورایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں ۔دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے، جو افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس میں گرفتاریوں کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چاپلوس ، چمچہ نہ ہی کسی کا غلام ہوں ، ہم...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں 8اور سینٹ میں5ارکان کے ووٹوں کی طاقت سے حالیہ دنوں میں قومی سیاست کی توجہ کا مرکز...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آ باد وفاقی دار الحکومت اسلام آ باد کی سیا ست میں اہم پیش رفت ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے...
کراچیاسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا جس میں شرح سود میں غیر معمولی کمی کا امکان ہے ‘مالیاتی ماہرین...
رحیم یار خان ،کوٹ سمابہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج 12 ستمبر کو ہو گی جس میں...