سیالکوٹ،لاہور(نمائندہ جنگ …ٹی وی رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیصلے میں پی ٹی آئی کو وہ کچھ دیا گیا جو انہوں نے مانگا نہیں، ایک ایجنڈا ہے جو فالو کیا جارہا ہے،اکتوبر نومبر کا انتظار ہے،پھر 8 فروری والے الیکشن کو بھی ہدف بنایا جائیگا،کوئی ادارہ پاکستان کی سالمیت سے ماورا نہیں، عدالتیں اپنا احترام کروائیں، ایسے فیصلے دیں جو سیاسی نہ ہوں،پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کرینگے،گزشتہ روز سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیا 26لاکھ کیسز کا فیصلہ نہ کرنا توہین نہیں،خلاف آئین فیصلہ پر کبھی تو ہین عدالت لگی؟ بھٹو کو پھانسی لگانے والے ججوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کریں، دہشت گردی سب سے زیادہ کے پی میں ہورہی ہے اور کے پی حکومت آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہی نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پاکستان عارف علوی،قاسم سوری اور بانی پی ٹی آئی کے آئین توڑا ہے آئین کی خلاف ورزی جو بھی کرے اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے توہین عدالت جب بھی لگی سیاست دانوں پر لگی سیاست دانوں کو اتنا کمزور نہ سمجھا جائے، ہمارا نظام 9 مئی کے ملزمان کا دفاع کر رہا ہے جو سائل ہی نہیں تھا اسکے حق میں فیصلہ دیا گیا 9 مئی کو شہدا کی توہین کی گئی، تحریک انصاف ملکی سالمیت کے خلاف جارہی ہے، یہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو ملک نہیں معاملہ ہمارے اقتدار کا نہیں پاکستان کے وجود کا ہے ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے موقف کی تائید کرتا ہے ملک اداروں کے ساتھ ٹکراو کا متحمل نہیں ہوسکتا،آئین پاکستان تمام اداروں کی حددو اور اختیار متعین کرتا ہے،نواز شریف کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اس کے پورے خاندان کو قید کر دیا گیا۔وزیر دفاع نے بتایا کہ جب عدم اعتماد کی تحریک ہوئی تو جس طرح انہوں نے ایوان کو تحلیل کیا تو ان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے اور کارروائی ضرور ہونی چاہیے، کوئی ادارہ پاکستان کی سالمیت سے ماورا نہیں ، یہ بیرونی طاقتوں کے پاس جاکر آمادہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف بات کریں، سب سے بڑا ہتھیار جو ہے توہین عدالت کا وہ جب بھی لگا سیاستدانوں پر ہی لگا ہے، عدالت میں کوئی اونچا بھی بول دے تو توہین عدالت ہوجاتا ہے، تمام آئینی ادارے تحفظ کے مستحق ہیں ،انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کے گھر، مجسموں، بیس پر حملہ کردیں تو جرم نہیں لیکن عدالت کی امانت پر حملہ کریں تو توہین عدالت، میں عدالت کا احترام کرتا ہوں مگر عدالتوں پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنا احترام کروائیں۔
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس میں گرفتاریوں کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چاپلوس ، چمچہ نہ ہی کسی کا غلام ہوں ، ہم...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں 8اور سینٹ میں5ارکان کے ووٹوں کی طاقت سے حالیہ دنوں میں قومی سیاست کی توجہ کا مرکز...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آ باد وفاقی دار الحکومت اسلام آ باد کی سیا ست میں اہم پیش رفت ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے...
کراچیاسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا جس میں شرح سود میں غیر معمولی کمی کا امکان ہے ‘مالیاتی ماہرین...
رحیم یار خان ،کوٹ سمابہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج 12 ستمبر کو ہو گی جس میں...