کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔ جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی۔ تاہم جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔ سپریم کورٹ میں 4ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ پاکستان کا ایڈہاک جج بننے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں فلاحی کاموں میں مصروف ہوں، موجودہ حالات میں یہ ذمےداری قبول نہیں کرسکتا۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نےجوڈیشل کمیشن چیئرمین و چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں لکھا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کر کے جو عزت بخشی گئی اس کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے کہا کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔ زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کے تقرری کے لیے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار19اپریل افغانستان ،22اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ،10 گرام سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 3لاکھ...
اسلام آباد اگلے بجٹ میں کاربن لیوی کے نفاذ کے ساتھ، پاکستان نے اگست 2026 کے آخر تک پروجیکٹ کے انتخاب کو اپ ڈیٹ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا 2 جون کو بجٹ اجلاس شروع ہو جاےگا...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی جانیوالی عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی...
کراچی بلوم برگ پر پاکستان سے متعلق شائع ہونے والے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا...
کراچی روسی صدر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...
کراچیکراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 روپے سے 17 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، ہول سیل میں ڈھائی...