مسقط میں مجلس پر حملہ، 4 پاکستانی شہید، 30 زخمی، 3 گھنٹے یرغمال بنے رہے

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد میں ہونے والی مجلس پر فائرنگ سے5 پاکستانی شہید اور30 افراد زخمی ہوئے ہیں، 3 حملہ آورر دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں ،دہشتگردون نے 3 گھنٹے تک مسجد میں مجلس کے شرکا کوو یرغمال بنائے رکھا۔مسلح افراد امام بارگاہ میں داخل ہوئے عورتوں اور بچوں کو ویرغمال بنا لیا، سیکورٹی آپریشن، ایک پولیس اہلکاراور 3حملہ آور بھی مارے گئے، تحقیقات شروع ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمانی حکام نے دہشتگردی کے واقعے میں4 پاکستانیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔پاکستانی سفیر عمران علی کے مطابق 30 زخمی عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی زخمیوں کی عیادت کی ہے۔پاکستانی سفیرکا کہنا ہےکہ عمانی حکام اور اسپتال انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفارت خانے میں زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کی راہنمائی کے لیے ہاٹ لائن بھی بنا دی گئی ہے۔دوسری جانبعمانی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہےکہ وادی کبیرکی مسجد میں حملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا، مسجد فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ مسقط میں علی بن ابی طالب مسجد میں رونما ہوا۔ مختلف اسپتالوں میں مزید زخمی پاکستانی زیرعلاج ہیں۔ مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی عمان پولیس کے مطابق فائرنگ مسقط کی وادی کبیر میں واقع مسجد علی ابن ابی طالب میں گزشتہ شب کی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت مسقط کے قریب ایک امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر حملے میں چار پاکستانی شہریوں سمیت نو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی شب قریب 11 بجے مسلح حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہوئے۔ ایک بیان میں عمان کی رائل پولیس کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ پر حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سکیورٹی حکام کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ان کے مطابق اس حملے میں مجموعی طور پر نو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار اور تین حملہ آور شامل ہیں۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں عمانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام بارگاہ پر ’دہشت گرد حملے میں گولیاں لگنے سے‘ چار پاکستانی شہریوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 30 پاکستانی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔