PTI نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ نئے ناموں کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر پارٹی قیادت کی جانب سے مخصوص نشستوں کی پرانی فہرست میں موجود بعض ناموں پر تحفظات کے باعث مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کی جا رہی ہے اور نئے ناموں پر مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مخصوص نشستوں کی نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لی جائے گی۔