واشنگٹن (صباح نیوز)ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل پنسلوینیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی پہنچے، جہاں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سابق امریکی صدر نے شرکاء کے سامنے مکا لہرایا اور اپنے حامیوں سے کھڑے ہو کر داد وصول کی، ٹرمپ کے پہنچنے پر شرکا نے امریکا امریکا کے نعرے لگائے۔ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، وہ مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، 2020 میں انہیں ریپبلکن پارٹی نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا مگر وہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ ری پبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا، سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے، وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مخالف رہے ہیں۔ 2400 سے زائد ریپبلکن نمائندوں سے بھرے کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وی آئی پی باکس میں اپنے نامزد کردہ نائب جے ڈی وینس کے ساتھ نشست لی، اس دوران ہاؤس ریپبلکن بائرن ڈونلڈز اور ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس میں گرفتاریوں کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چاپلوس ، چمچہ نہ ہی کسی کا غلام ہوں ، ہم...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں 8اور سینٹ میں5ارکان کے ووٹوں کی طاقت سے حالیہ دنوں میں قومی سیاست کی توجہ کا مرکز...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آ باد وفاقی دار الحکومت اسلام آ باد کی سیا ست میں اہم پیش رفت ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے...
کراچیاسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا جس میں شرح سود میں غیر معمولی کمی کا امکان ہے ‘مالیاتی ماہرین...
رحیم یار خان ،کوٹ سمابہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج 12 ستمبر کو ہو گی جس میں...