خیرپور،کراچی، اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تمام بیانات کو رہنمائوں کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیانات پارٹی پالیسی نہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ قیادت مشاورت کے بعد رائے دیگی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کردار افسوسناک ہے، اگر وہ سیاسی جماعت بن کر چلے تو پابندی کے حق میں نہیں ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ پابندی کے حوالے سے فیصلے سے قبل حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، شیری رحمن نے کہا کہ پابندی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ٹوئٹ ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمے دار وہ خود ہے۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا جو کردار رہا ہے افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ سیاسی نہیں تھا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے سے گریز کرے۔ ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتاہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہم حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کرینگے، اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر نیودہلی سے فرانس جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر 41 منٹ تک پاکستان...
لزبن/ استنبول صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے...
کراچی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش...
کراچیسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت مختلف چھ ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف سینیٹر...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...
اسلام آ باد ایک طرف ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان کی افغانستان کےلیےچینی کی...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...