دہشتگردوں کا افغان سرزمین استعمال کرنا تشویشناک‘ بلاول

17 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنوں چھائونی پردہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال تشویشناک عمل ہے‘افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔ شہید سکیورٹی اہلکاروں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔جان پر کھیل کر بنوں چھائونی پرحملہ ناکام بنانے والوں کا سلام پیش کرتا ہوں اورتمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی اداروں کا شاباش پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتھک عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔