صنم جاوید اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان یار محمد نیازی کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے، وہ اہلخانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ۔