غزہ/نیویارک(صباح نیوز)غزہ میں گزشتہ 5 دنوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی بھی جگہ اب محفوظ نہیں رہی، ہر علاقے میں رہائشیوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے، جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے لیے فریقین کو سیاسی جرات اور عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 5 دنوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں پر تین حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں2پیسے کم ہو گئی،یورو کی قیمت...
کراچیگولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں600روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی اطلاعات اور فروخت کےشدید دباو سےسرمائے کا...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
اسلام آبادوزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزارت پٹرولیم میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے ساتھ...
کراچی حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں ، جائے وقوعہ پر جاں بحق حاملہ خاتون کا...
کوئٹہ/تربت/پنجگور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ سمیت تربت اور پنجگور میں احتجاج کا سلسلہ جاری...
کوئٹہ سرفراز بگٹی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان پر تبادلہ خیال،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا...