پیرس میں سیکورٹی ہائی الرٹ، درجنوں ریسٹورنٹ بند کردیئے گئے

17 جولائی ، 2024

پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی پاس کے بغیر چلنا پھرنا محال ہو گیا -انتہائی درجہ کے زون میں درجنوں ریسٹورنٹ بند ہو رہ گئے ہیںفرانس وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے کہا ہے ایک شخص کو پیرس کے ایک بڑے ریلوے اسٹیشن کی حفاظت پر مامور فوجی کو چاقو مار کر زخمی کرنے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق چاقو فوجی کے کندھے پر لگا جس سے معمولی زخمی ہوا موقع پر موجود پولیس ملازم نے حملہ آور کو دبوچ لیا اولمپکس کھیلوں کے آغاز سے دو ہفتوں قبل ان حالات نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو محسود کرکے رکھ دیا ہےمذکورہ حملہ آور شخص جس نے “گارڈ گریٹ “ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے حملہ کیا وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور افریقی نژاد فرانسیسی ہے 2006میں اس فرانس کی شہریت ملی تھی گرفتار شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا کیونکہ وہ واقعہ میں معمولی زخمی ہوا۔