کے ڈی اے اپنی تیار اسکیمز 15 روز میں کے ایم سی کے حوالے کردیگا

17 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے اسکیم5کہکشاں کلفٹن، نارتھ کراچی ٹاؤن شپ اور خداداد کالونی اسکیم 19کے ایم سی کو منتقل کر دی جائیں گی وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں کے ڈی اے اپنی تیار کردہ اسکیموں اور ٹاؤن شپس کو اگلے پندرہ دن کے اندر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حوالے کر دے گا وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں کے ڈی اے نے متعلقہ چیف انجینئر اور ایگزیکٹو انجینئرز کو مزکورہ اسکیم اور ٹاؤن شپس کے سلسلے میں مطلوبہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہےکے ایم سی کو منتقل کرنے کی تجویز کردہ اسکیم اور ٹاؤن شپس کی تفصیلات پر مشتمل مناسب دستاویزات الگ سے تیار کی جائیں گی جن میں انجینئرنگ، فنانس اینڈ اکاؤنٹس، پارکس اور تفریحی محکموں اور کے ڈی اے سیکریٹریٹ کے افسران اور عملے کی تفصیلات (نام، عہدہ، گریڈ/پے اسکیل کے ساتھ) مذکورہ اسکیم اور ٹاؤن شپس میں مصروف اور کام کر رہے ہیں سڑکوں، گلیوں، پارکس، پلے گراؤنڈز اور نرسریوں کے لیے مختص پلاٹوں کی تفصیلات۔ڈی الاٹ شدہ اور غیر الاٹ شدہ ایمینیٹی پلاٹوں کی تفصیلات اور مذکورہ اسکیم اور ٹاؤن شپس سے متعلق لے آؤٹ پلانز بھی پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔