ٹیکس نادہندہ گاڑی پر وزیراعلیٰ سندھ کا جیکب آباد کا دورہ

17 جولائی ، 2024

جیکب آباد (نامہ نگار) ٹیکس نادہندہ گاڑی پر وزیر اعلی سندھ کا جیکب آباد کا دورہ،وزیر اعلی کے لئے ضلع انتظامیہ نے جس گاڑی کا انتظام کیا وہ محکمہ ایکسائیز کی جون 2022سے ٹیکس ڈیفالٹر نکلی،گاڑی سی پی ایل سی سے بھی کلئیر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کے روز جیکب آباد دورے پر پہنچے اور ٹیکس ناہندہ گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر BU-2020 ہے پر سوار ہوکر شہر کا دورہ کیا اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کا جائزہ لیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے جس گاڑی کا بندوبست کیا گیا تھا وہ گاڑی محکمہ ایکسائیز کے ریکارڈ میں جون 2022سے ٹیکس ڈیفالٹر ہے۔ گاڑی رویشا کے نام پر رجسٹر ہے اور سی پی ایل سی سے بھی کلئیر نہیں۔