گوجرانوالہ میں 14 سالہ لڑکی سے دوران ڈکیتی زیادتی

17 جولائی ، 2024

گوجرانوالہ، کامونکی(نمائندہ جنگ، نامہ نگار) گوجرانوالہ کے علاقہ جی ٹی روڈچیانوالی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکو نے 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،جسکے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے کیس سی آئی سٹاف کو سونپ دیا۔پیر، منگل کی درمیانی شب ماڑی روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےرہائشی عثمان جاوید کی اہلیہ جویریہ اقبال، بہنیں جنت جاوید اور ماہم گوجرانوالہ کے علاقہ ابدال سے رکشہ میں جبکہ اسکی دوسری 14سالہ بہن(گ) اپنے بھائی کے ہم زلف اسد اللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس آرہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے تعاقب کرکے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب(گ) اور اسد اللہ کو روک کر 4ہزارروپے لوٹ لئے جس کے بعد ایک ڈاکو نے اسد اللہ کو یرغمال بنائے رکھا جبکہ دوسرے ڈاکونے لڑکی کو سڑک کنارے جھاڑیوں میں لیجاکر زیادتی کی اور دونوں فرار ہوگئے۔ایمن آباد پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،ملزمان کوجلد گرفتار کرلیا جائیگا۔