نارووال، بکری چوری تنازع پر فائرنگ کرکے 3 پڑوسیوں کو قتل کردیا

17 جولائی ، 2024

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال کے تھانہ صدر کی حدود میں بکری کا بچہ چوری ہونے کے تنازع پر تین پڑوسیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیاجن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں رتیاں خورد میں مقتولین کی بکری کا بچہ کھوگیا ، جس پر انہوں نے اپنے پڑوسی پر شک کیا۔اہلخانہ کے مطابق بکری کا بچہ چوری کرنیوالے ملزمان نے الزام لگانے والے پڑوسیوں کے گھر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خاتون بھی شامل ہیں۔