بیلہ: قومی شاہراہ پر کار کو حادثہ خاتون جاں بحق، چھ افراد زخمی

17 جولائی ، 2024

بیلہ (نامہ نگار ) قومی شاہراہ این 25 پر خضدار سے کراچی جانے والی کار ویلپٹ کے قریب ٹائر پھٹنے کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون ملوکھاں زوجہ عبد الکریم جاں بحق جبکہ چھ افراد سرتاج احمد ، عاشق حسین ، محمد سلیم ، یاسین ، سمیر احمد اور صابر علی زخمی ہو گئے - لاش اور زخمیوں کو 1122 کے رضاکاروں نے سول ہاسپٹل بیلہ منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا - جاںبحق خاتون اور زخمیوں کا تعلق سولنگی قبیلے کے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے-