کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کےاعلان کی مذمت کرتےہوئےمستقل ججزکی تقرری کامطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری کراچی بار اختیارعلی چنہ کےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ ریٹائرڈ ججز کی ایڈہاک بنیادوں پر تقرری جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ الجہاد ٹرسٹ کیس میں دی گئی ہدایات پر عمل کرے۔صدرکراچی بار عامر نواز وڑائچ اور سیکرٹری اختیار علی چنہ کاکہناہےکہ آئین کے آرٹیکل 179 میں ریٹائر ہونے کی عمر 65 سال مقرر ہے۔ بیان میں کہاگیاہےکہ یہ تقرریاں عدلیہ اور معاشرے کو متاثر کریں گی اور یہ تقرریا ں اس وقت کی جارہی ہیں جب چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ میں 2 ماہ رہ گئے ہیں۔ بیان میں کہاگیاہےکہ ہائی کورٹس کے تمام سینئر ججوں کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ریٹائرڈ ججز کی تقرری کا 12 جولائی کا خط واپس لے۔اگر یہ خط واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کیاجائےگا۔
لاہورپاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے...
اسلام آباد سیکریٹری پٹرولیم کو مقامی کمپنی میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مطلع کیاگیا ہےکہ تیل درآمد...
اسلام آبادسپریم کورٹ نےڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستو ں کی...
ابوظبی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستان سفارتخانے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلر سروس کے...
اسلام آباد روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورویووچ استراکوف جو...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار...
کراچی ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کی...