نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ’’اپنا‘‘ کے سالانہ کنونشن کے دوران اسی کنونشن سینٹر میں امریکا میں پی ٹی آئی کے حامیوں کے اجتماع اور تقاریر پر بعض اعتراضات کے باعث جو صورتحال پیدا ہوگئی تھی وہ اب قدرے واضح ہوگئی ہے۔ ’’اپنا‘‘ کے سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر ڈاکٹر رضوان نعیم نے نمائندہ جنگ کے استفسار پر بتایا ہے کہ 3؍ تا 7؍ جولائی کے دوران ’’اپنا‘‘ کے سالانہ کنونشن کے پروگرام پی ٹی آئی یا کسی سیاسی پارٹی کو نہ تو ’’اپنا‘‘ کے کنونشن میں شراکت کی دعوت دی گئی اور نہ کوئی پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔’’اپنا‘‘ امریکی قوانین کے تحت ایک پروفیشنل اور ’’نان پرافٹ‘‘ سماجی تنظیم ہے جس کا پاکستان کی سیاست یا امریکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ’’اپنا‘‘ کسی سیاسی نوعیت کا اجتماع یا سرگرمیاں منعقد کرنے کی مجاز ہے۔ لہٰذا اس سال سالانہ کنونشن کے دوران اسی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے حامیوں اور اس کے بعض قائدین کی تقریروں پر مشتمل ہونے والے پروگرام نہ تو ’’اپنا‘‘ کنونشن اور ’’اپنا‘‘ کے پروگراموں کا حصہ تھا اور نہ ہی ’’اپنا‘‘ نے اس کی کوئی اجازت دی تھی۔ انہوںنے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں جبکہ حقائق کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے عملی سربراہ اور بانی پی ٹی آئی کے دیرینہ رفیق سجاد برکی، شہباز گل، قاسم سوری اور دیگر حامیوں نے ’’اپنا‘‘ کے کنونشن کے دوران اسی ہوٹل میں ایک اجتماع منعقد کرکے وہاں پی ٹی آئی کے حق میں تقاریر کرتے ہوئے پاکستان کی صورتحال کے بارے میں تنقید اور تشویش کا اظہار کرتے اپنے سیاسی مخالفین کوبھی لپیٹ میں لیا۔ جس پر ’’اپنا‘‘ کے بعض حلقوں نے اعتراض اٹھایا کہ ’’اپنا‘‘ سیاسی سرگرمیوں کی مجاز نہیں بلکہ اس کے اراکین مختلف سیاسی اور ذاتی نظریات کے حامل ہیں اور ’’اپنا‘‘ سیاسی سرگرمیوں کی مجاز نہیں۔ اب حقائق سامنے آنے پر واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ایک غیر معروف تنظیم کے نام پر اس وسیع و عریض ریزروٹ ہوٹل میں ایک ہال بک کرکے کنونشن کے دوران ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پی ٹی آئی کے حامی ان ڈاکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی جہاں پی ٹی آئی کے سجاد برکی اور شہباز گل متعدد افراد نے تقاریر کیں جس کے باعث یہ تاثر عام ہوا کہ ’’اپنا‘‘ کی اجازت سے یہ پروگرام منعقد ہوا اور بعض حلقوں کی جانب سے ’’اپنا‘‘ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ’’اپنا‘‘ کے سیکریٹری نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اپنا‘‘ نے نہ اس پروگرام کی اجازت دی اور نہ ہی یہ پروگرام ’’اپنا‘‘ کے کنونشن کا حصہ تھا بلکہ اس وسیع و عریض ہوٹل نے براہ راست اس ہال کی بکنگ کی۔ ہماری تنظیم کے ممبران مختلف نظریا ت اور سیاسی فکر کے حامل ہیں ہماری تنظیم سماجی اور غیر سیاسی ہے ’’اپنا‘‘ کے ممبر اپنی زندگی میں باشعور شہری اور آزادی فکر کے حامل ہیں ۔
لاہورپاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے...
اسلام آباد سیکریٹری پٹرولیم کو مقامی کمپنی میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مطلع کیاگیا ہےکہ تیل درآمد...
اسلام آبادسپریم کورٹ نےڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستو ں کی...
ابوظبی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستان سفارتخانے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلر سروس کے...
اسلام آباد روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورویووچ استراکوف جو...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار...
کراچی ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کی...